اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) سنگا پور میں پاکستانی ہائی کمشنر نصراللہ خان نے نیشنل مینجمنٹ کالج کے افسران پر مشتمل 11 رکنی پاکستانی وفد کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کیا۔ وفد سنگاپور کا 5 روزہ دورہ کر رہا ہے جو این ایم سی کی فارن سٹڈی ٹور کا حصہ ہے۔ اس موقع پر پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر سہیل صدیقی نے وفد کے ارکان کو پاک …
سنگا پور میں پاکستانی ہائی کمشنر کی جانب سے 11 رکنی پاکستانی وفد کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) سنگا پور میں پاکستانی ہائی کمشنر نصراللہ خان نے نیشنل مینجمنٹ کالج کے افسران پر مشتمل 11 رکنی پاکستانی وفد کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کیا۔ وفد سنگاپور کا 5 روزہ دورہ کر رہا ہے جو این ایم سی کی فارن سٹڈی ٹور کا حصہ ہے۔ اس موقع پر پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر سہیل صدیقی نے وفد کے ارکان کو پاک سنگاپور تعلقات کے بارے جامع بریفنگ دی۔ سنگاپور میں قیام کے دوران وفد کے ارکان تعلیمی، انتظامی، مینیجمنٹ، فارن، فنانشل اور سروسز نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے۔








