سویابین آئل کی درآمدات میں جولائی کے دوران 25.53 فیصد کمی ،پام آئل کی درآمدات میں 23.35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):ملک میں سویابین آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے ماہ میں 25.53 فیصد کمی اورپام آئل کی درآمدات میں 23.35 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی کے مہینہ میں خوردنی تیل اوربناسپتی گھی کی ملکی کھپت کیلئے 10110 میٹرک ٹن سویا بین آئل درآمد کیاگیا جس کیلے 12.093 ملین ڈالرکازرمبادلہ اداکیاگیا، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 24525 …

اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):ملک میں سویابین آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے ماہ میں 25.53 فیصد کمی اورپام آئل کی درآمدات میں 23.35 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی کے مہینہ میں خوردنی تیل اوربناسپتی گھی کی ملکی کھپت کیلئے 10110 میٹرک ٹن سویا بین آئل درآمد کیاگیا جس کیلے 12.093 ملین ڈالرکازرمبادلہ اداکیاگیا، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 24525 میٹرک ٹن سویا بین آئل درآمدکیاگیاتھا جس پر16.23 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔

اس کے برعکس اسی مدت میں پام آئل کی درآمدات میں 23.35 فیصدکا اضافہ ہواہے، جولائی میں 221958 میٹرک ٹن پام آئل درآمدکیاگیا جس پر254.02 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پام آئل کی درآمدات پر205.93 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔