آسٹریلیا کا انگلینڈ کے خلاف پہلے ایشز ٹیسٹ کیلئے سکواڈ کا اعلان

سڈنی۔ 17 نومبر (اے پی پی) کرکٹ آسٹریلیا کی سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ کے خلاف شیڈول ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، وکٹ کیپر ٹم پین کی 7 برس بعد دوبارہ واپسی ہوئی ہے، کیمرون بنکرافٹ اور شان مارش کو بھی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ گلین میکسویل، میتھیو ویڈ اور میٹ رینشا سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے، آسٹریلیا …

سڈنی۔ 17 نومبر (اے پی پی) کرکٹ آسٹریلیا کی سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ کے خلاف شیڈول ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، وکٹ کیپر ٹم پین کی 7 برس بعد دوبارہ واپسی ہوئی ہے، کیمرون بنکرافٹ اور شان مارش کو بھی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ گلین میکسویل، میتھیو ویڈ اور میٹ رینشا سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 23 نومبر کو برسبین میں شروع ہو گا، انگلش ٹیم سیریز میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ آسٹریلوی سلیکٹرز کے مطابق انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے مضبوط اور متوازن سکواڈ تشکیل دیا گیا ہے، امید ہے کہ کھلاڑی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح دلا کر اپنی سلیکشن کو درست ثابت کریں گے۔

Leave a Reply