اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) سپیکرقومی اسمبلی سردارآیازصادق نے کہاہے کہ حضرت محمدﷺ پوری کائنات کیلئے مشعل راہ ہیں، حضرت محمدﷺ کی تعلیمات پر عمل پیراہوکر جدید دنیاء حقیقی امن کے قیام کو ممکن بناسکتی ہے ۔عیدمیلادالنبیﷺ کے پرمسرت موقع پر اپنے پیغام میں سپیکر قومی اسمبلی نے کہاہے کہ حضرت محمدﷺ کی تعلیمات پر عمل پیراہوکر جدید دنیاء حقیقی امن کے قیام کو ممکن بناسکتی ہے۔ …
سپیکرقومی اسمبلی سردارآیازصادق کا عیدمیلادالنبیﷺ کے موقع پر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) سپیکرقومی اسمبلی سردارآیازصادق نے کہاہے کہ حضرت محمدﷺ پوری کائنات کیلئے مشعل راہ ہیں، حضرت محمدﷺ کی تعلیمات پر عمل پیراہوکر جدید دنیاء حقیقی امن کے قیام کو ممکن بناسکتی ہے ۔عیدمیلادالنبیﷺ کے پرمسرت موقع پر اپنے پیغام میں سپیکر قومی اسمبلی نے کہاہے کہ حضرت محمدﷺ کی تعلیمات پر عمل پیراہوکر جدید دنیاء حقیقی امن کے قیام کو ممکن بناسکتی ہے۔ سپیکر نے کہاکہ اسوہ حسنہ ﷺ دیانت،صداقت ،میانہ روی، انصاف، پرامن بقائے باہمی اورصلہ رحمی کامثالی نمونہ ہے۔پوری امت مسلمہ کوعیدمیلادالنبیﷺ کے پرمسرت موقع پر مبارکباددیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پیغمبراسلامﷺ مشعل بردارہیں اوران کی ذات گرامی پوریکائنات کیلئے متبرک و مقدس ہیں۔ اسوہ حسنہ کا ذکرکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آپﷺ نے انسانیت کو جہالت کے اندھیروں سے نکال کر ان کا رتبہ بلند کیا اورایک سماجی نظم قائم کیا، سپیکر نے کہاکہ ہمارے لئے یہ بات بہت قابل فخرہے کہ ہم ایسے نبیﷺ کے پیروکارہیں جن کی حیات طیبہ صلہ رحمی اور ارفع واعلیٰ اخلاقی اقدار کی مجسم صورت ہے ۔








