اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ محتر مہ بینظیر بھٹو ایک عظیم لیڈر اور پاکستانی سیاست میں بے مثال بصیرت رکھنے والی لیڈر تھیں۔انہو ں نے پاکستانی سیاست میں اپنی ذہانت اور انتھک کوششوں اور بہادری سے اپنی جگہ بنائی۔27 دسمبر کو بینظیر بھٹو کی 10ویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا محتر مہ بینظیر بھٹوکو 10ویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ محتر مہ بینظیر بھٹو ایک عظیم لیڈر اور پاکستانی سیاست میں بے مثال بصیرت رکھنے والی لیڈر تھیں۔انہو ں نے پاکستانی سیاست میں اپنی ذہانت اور انتھک کوششوں اور بہادری سے اپنی جگہ بنائی۔27 دسمبر کو بینظیر بھٹو کی 10ویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو ایک بہادر اور نڈرلیڈر تھیں ، انہوں نے اپنے وقت کے ہر آمر اور ظالم کے سامنے ڈٹ کر مردانہ وار مقابلہ کیا۔ پاکستان میں پسے ہوئے طبقوں کی حمایت اور قومی ہم آہنگی کے لیے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بینظیر بھٹو کا قتل پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک بہت بڑا المیہ اور سیاہ باب ہے۔انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو ہمیشہ مفاہمت اور برداشت پر یقین رکھتی تھیں۔انہوں نے تمام سیاسی قوتوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی پارٹیوں سے مبرا ہو کر جمہوریت اور ملک کی خوشحالی کے لیے کام کریں۔سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے محترمہ بینظیر بھٹو کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا بھی کی۔








