سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پاکستان ، ایران، ترکی، افغانستان، چین اور روس کے سپیکرز کی پہلی کانفرنس سے افتتاحی خطاب

اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ اگر چہ مذہبی جنون عالمی دہشت گر دی کی بڑی وجہ گر دانا جاتا ہے تا ہم قوم پر ستی اورظلم وستم نے بھی اس مسئلے کو مزید سنگین کر دیا ہے، مشر ق وسطیٰ کے جلتے ہوئے میدانوں سے کشمیر میں بنیادی حق خود ارادیت سے انکار تک دنیا انتہا پسندی …

اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ اگر چہ مذہبی جنون عالمی دہشت گر دی کی بڑی وجہ گر دانا جاتا ہے تا ہم قوم پر ستی اورظلم وستم نے بھی اس مسئلے کو مزید سنگین کر دیا ہے، مشر ق وسطیٰ کے جلتے ہوئے میدانوں سے کشمیر میں بنیادی حق خود ارادیت سے انکار تک دنیا انتہا پسندی کی بنیادی وجوہات سے نبر د آزما ہونے میں ناکام رہی ہے،یہ ایک تاریخی موقع ہے کہ چھ اقوام کے پارلیمانی سربراہان مشترکہ امن اور خوشحالی سے وابستگی کا اعادہ کرنے اور باہمی تعاون کی نئی بنیادیں استوار کرنے کے لیے اسلام آباد میں پہلی دفعہ جمع ہوئے ہیں، یہ فیصلے کی گھڑی ہے جب ہم منتخب نمائندے ، احترام ، اعتماد اور دوستی کے ساتھ رہنے کے لیے اپنے عوام کی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے ایک عظیم قدم اٹھائیں۔یہ کثیر الاطرافی اظہار میں ایک نیا موڑ ہے جب پارلیمانی سفارت کاری مشترکہ چیلنجوں سے مل جل کر نمٹنے کے لیے نئے علاقائی اتحاد کی جانب سے انتظامیہ کی رہنمائی کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے چھ علاقائی ملکوں پاکستان ، ایران، ترکی، افغانستان، چین اور روس کے سپیکرز کی پہلی کانفرنس میں خیر مقدمی خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر صدر مملکت ممنون حسین، سینٹ کے چیئرمین میاں رضا ربانی ، افغانستان کے اولیسی جرگے کے سپیکرعبدالروف ابراہیمی ،ایران کی مجلس شوریٰ کے سپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی،روس کے ایوان زیریں ڈوما کے چیئرمین وولوڈین وائیاچسلاووکٹو رو وچ ،ترکی کی گرینڈ اسمبلی کے سپیکر اسماعیل کبہرمان اور چین کی قومی عوامی کانگریس کے نائب چیئرمین ڑیانگ پنگ نے بھی خطاب کیا۔کانفرنس میں متعلقہ وفود، اراکین پارلیمنٹ، میڈیا کے نمائندوں اور دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔سپیکر سردار ایاز صادق نے اپنے خطاب کے دوران مہمانان خصوصی اور دیگر شرکاءکی کانفرنس میں شرکت پر انہیںخوش آمدید کہا۔انھوں نے کہا کہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر آپ سب کا خیر مقدم کرنا میری لیے خصوصی عزت وشرف کا باعث ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply