سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کچھی اور خاران میں فتنہ الہندوستان کے 17 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کچھی اور خاران میں فتنہ الہندوستان کے 17 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےکچھی اور خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں کے دوران 17 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنےپر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سپاہی حکمت اللّہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ منگل کو اپنے پیغام میں انہوں نے مادر وطن کے دفاع میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے سپاہی حکمت اللّہ شہید کو خراج عقیدت پیش کیا اورشہید کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

سپیکر سردار ایاز صادق نے ضلع کچھی میں دہشت گردوں کی جانب سے سڑک کی ناکہ بندی کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کو سراہا اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے۔وطن عزیز سے غیر ملکی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں قابل فخر ہیں۔سپیکر سردار ایاز صادق نے اللّہ تعالیٰ سے سپاہی حکمت اللّہ شہید کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔

مزید خبریں