سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی بیلا روس کے سفیر سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان اور بیلا روس کے مابین عوامی سطح پر رابطوں میں اضافے اور پارلیمانوں کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زو ر دیا ۔انہو ں نے ان خیا لات کا اظہا ر پا کستان میں بیلا روس کے سفیر اینڈری علمورووچ سے گفتگو کر تے ہو ئے کیاجنہو ں نے پا …

اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان اور بیلا روس کے مابین عوامی سطح پر رابطوں میں اضافے اور پارلیمانوں کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زو ر دیا ۔انہو ں نے ان خیا لات کا اظہا ر پا کستان میں بیلا روس کے سفیر اینڈری علمورووچ سے گفتگو کر تے ہو ئے کیاجنہو ں نے پا رلیمنٹ ہا وس میں سپیکر سے ملا قات کی ۔سپیکر نے دونو ں ممالک کے چیمبر آف کا مر س اور دیگر تجارتی فورمز کے درمیان روابط کو فروغ دے کر باہمی اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بیلا روس کے زراعت ،تجارت او صنعت کے شعبوں سے مستفید ہونے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے ۔بیلا روس کے سفیر نے سپیکر سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ بیلا روس کی پارلیمان پاکستان کی پارلیمان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کی خواہش مند ہے تا کہ دونوں ممالک میں ہم آہنگی اور تعاون میں اضافہ کیا جا سکے ۔

Leave a Reply