سینئر ڈیسک اکنامسٹ اور لوکل آفس اکنامسٹ پر مشتمل آئی ایم ایف پوسٹ پروگرام مانیٹرنگ مشن کا بی آئی ایس پی سیکرٹریٹ کا دورہ

اسلام آباد ۔ 07 دسمبر (اے پی پی) سینئر ڈیسک اکنامسٹ، تریسا سانشز اور لوکل آفس اکنانمسٹ حبا زیدی پر مشتمل آئی ایم ایف پوسٹ پروگرام مانیٹرنگ مشن نے آج بی آئی ایس پی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور سینئر بی آئی ایس پی حکام کی موجودگی میں سیکرٹری بی آئی ایس پی عمر حمید خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد ایکسٹینڈ فنڈ فیسیلٹی (ای ایف ایف) کے تحت …

اسلام آباد ۔ 07 دسمبر (اے پی پی) سینئر ڈیسک اکنامسٹ، تریسا سانشز اور لوکل آفس اکنانمسٹ حبا زیدی پر مشتمل آئی ایم ایف پوسٹ پروگرام مانیٹرنگ مشن نے آج بی آئی ایس پی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور سینئر بی آئی ایس پی حکام کی موجودگی میں سیکرٹری بی آئی ایس پی عمر حمید خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد ایکسٹینڈ فنڈ فیسیلٹی (ای ایف ایف) کے تحت آئی ایم ایف کے مقررہ تمام اہداف کے حصول کا جائزہ لینا تھا۔ آئی ایم ایف کی جانب سے کئے گئے بارہویں ریویو میں بی آئی ایس پی کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قراردیا گیا تھا۔ اپنے ابتدائی کلمات میں، سیکرٹری بی آئی ایس پی نے کہا کہ آئی ایم ایف کے کے تحت بی آئی ایس پی تمام اہداف کو حاصل کرچکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی آئی ایس پی مختلف پروگراموں کو متعارف کراتے ہوئے مستقبل میں پروگرام کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کا منصوبہ بناتا ہے جو نہ صرف مستحقین کی تعداد میں اضافہ کرے گا بلکہ مانیٹرنگ، شفافیت اور تکنیکی مہارت کے ذریعے ادارے کی خدمات کی فراہمی کے معیار کو بھی بہتر کرے گا۔

Leave a Reply