سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں اربوں روپے مالیت کے منصوبوں کی منظوری دیدی

اسلام آباد ۔ 07 فروری (اے پی پی) سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں اربوں روپے مالیت کے منصوبوں کی منظوری دیدی،منگل کو سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس پلاننگ کمیشن میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت ہوا ، اجلاس میںوفاقی و صوبائی حکومتوں کے اعلی حکام کی شرکت کی ۔ا جلاس میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی …

اسلام آباد ۔ 07 فروری (اے پی پی) سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں اربوں روپے مالیت کے منصوبوں کی منظوری دیدی،منگل کو سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس پلاننگ کمیشن میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت ہوا ، اجلاس میںوفاقی و صوبائی حکومتوں کے اعلی حکام کی شرکت کی ۔ا جلاس میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی ۔اجلاس میں کچھی کینال کا 80 ارب روپے کی مالیت کا نظر ثانی شدہ منصوبہ منظور کیا گیا ، مہمند ڈیم کے انجنئرنگ ڈیزائن اور ٹینڈر ڈاکومنٹس کے لئے 1 ارب روپے کی مالیت کا منصوبہ، صوبہ خیبر پختنونخوا میں 20 چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کا نظر ثانی شدہ 439 ملین کی لاگت کا منصوبہ منظور کیا گیا ، اجلاس میں پرانی بنوں روڈ کو دو رویہ اور بہتر کرنے کے لئے 17 ارب روپے کی مالیت کا منصوبہ اکنیک کو بجھوا ادیا گیا، انڈس ہائی وے پر سرائے گھمبیلا سے کوہاٹ تک سڑک کو دو رویہ کرنے کے لئے 30 ارب کی لاگت کا منصوبہ اکنیک کو بجھوا دیا گیا ۔

مزید خبریں

Leave a Reply