اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی نے جنگلات میں آتشزدگی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان واقعات میں ہونے والے نقصانات، آتشزدگی کی وجوہات اور روک تھام کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی تفصیلات طلب کر لیں، قائمہ کمیٹی نے جنگلات کے محکموں پر زور دیا کہ وہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے صوبائی اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں …
سینیٹرستارہ ایاز کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی نے جنگلات میں آتشزدگی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان واقعات میں ہونے والے نقصانات، آتشزدگی کی وجوہات اور روک تھام کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی تفصیلات طلب کر لیں، قائمہ کمیٹی نے جنگلات کے محکموں پر زور دیا کہ وہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے صوبائی اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں تاکہ آتشزدگی کی صورت میں اس پر قابو پانے کیلئے بروقت اور مو¿ثر کارروائی کی جا سکے۔ قائمہ کمیٹی کا اجلاس منگل کو چیئرپرسن ستارہ ایاز کی زیر صدارت ہوا۔ قائمہ کمیٹی نے خیبرپختونخوا، مری اور مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں آتشزدگی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا اور محکمہ جنگلات کے حکام کو ہدایت کی کہ ان واقعات سے ہونے والے نقصانات، ان کی وجوہات اور روک تھام کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلات پیش کی جائیں۔ چیف کنزرویٹر فاریسٹ خیبرپختونخوا اظہر علی نے کمیٹی کو بتایا کہ اس سال آتشزدگی کے واقعات سے 2 ہزار ہیکٹر رقبہ پر جنگلات متاثر ہوئے۔ زیادہ تر آتشزدگی کے واقعات چیڑ کے جنگلات میں پیش آئے جس کی وجہ یہ ہے کہ ان درختوں کے خشک پتے جلد آگ پکڑ لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات قابل افسوس ہے کہ پرائیویٹ زمینوں کے مالکان جنگلوں میں آگ لگا دیتے ہیں، قانون کے تحت مقامی آبادیاں آگ لگنے کی صورت میں اس پر قابو پانے کیلئے محکمہ جنگلات کے ساتھ تعاون کی پابند ہے۔








