سینیٹر روبینہ خالد سے معاون خصوصی مبارک زیب کی ملاقات، ضم شدہ اضلاع میں سماجی تحفظ کے اقدامات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ضم شدہ اضلاع مبارک زیب نے جمعرات کو ایک وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں ضم شدہ اضلاع میں بی آئی ایس پی کے جاری اور مستقبل کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔مبارک زیب نے ضم شدہ علاقوں میں غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے فروغ …

اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ضم شدہ اضلاع مبارک زیب نے جمعرات کو ایک وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں ضم شدہ اضلاع میں بی آئی ایس پی کے جاری اور مستقبل کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔مبارک زیب نے ضم شدہ علاقوں میں غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے فروغ کے لیے بی آئی ایس پی کے کردار کو سراہا اور ان علاقوں میں پروگرام کی رسائی بڑھانے کے لیے تجاویز پیش کیں۔

چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے یقین دہانی کرائی کہ بی آئی ایس پی ترجیحی بنیادوں پر ضم شدہ اضلاع میں کام کر رہا ہے اور مستقبل میں بھی ان علاقوں میں اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ہدایت کے مطابق مستحق خاندانوں تک مالی معاونت پہنچانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ملاقات میں دونوں فریقین نے ضم شدہ اضلاع میں سماجی تحفظ کو مزید موثر بنانے کے لیے باہمی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔