سینیگال کے صدر میکی سال کا وفد کے ہمراہ پاکستان آرڈیننس فیکٹریز کا دورہ، چیئرمین پی او ایف بورڈ لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات کا پی او ایف آمد پرسینیگال کے صدر کا پرتپاک خیرمقدم

اسلام آباد ۔ 07 ستمبر (اے پی پی) سینیگال کے صدر میکی سال نے بدھ کو وفد کے ہمراہ پاکستان آرڈیننس فیکٹریز کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین بھی وفد کے ہمراہ تھے۔ پی او ایف آمد پر چیئرمین پی او ایف بورڈ لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات نے سینیگال کے صدر کا خیرمقدم کیا اور پی او ایف بورڈ کے ارکان اور سینئر سول …

اسلام آباد ۔ 07 ستمبر (اے پی پی) سینیگال کے صدر میکی سال نے بدھ کو وفد کے ہمراہ پاکستان آرڈیننس فیکٹریز کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین بھی وفد کے ہمراہ تھے۔ پی او ایف آمد پر چیئرمین پی او ایف بورڈ لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات نے سینیگال کے صدر کا خیرمقدم کیا اور پی او ایف بورڈ کے ارکان اور سینئر سول و فوجی حکام معزز مہمان کے ساتھ تعارف کرایا۔ چیئرمین پی او ایف بورڈ اپنے خیرمقدمی کلمات میں وفد کو بتایا کہ پاکستان آرڈیننس فیکٹریز ملک کی پریمیئر دفاعی تنظیم ہے جو نہ صرف پاکستان کی مسلح افوج کی دفاعی ضروریات پوری کر رہی ہے بلکہ اپنی مصنوعات دنیا کے 40 سے زائد ممالک کو برآمد بھی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی او ایف سینیگال کی ہر قسم کے روایتی ہتھیاروں اور ایمونیشن کی تمام ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر واہ نوبل گروپ آف کمپنیز سیّد نسیم رضا نے اپنی تفصیلی بریفنگ میں وفد کو بتایا کہ پی او ایف ایک بہت بڑی دفاعی پیداواری کمپلیکس ہے جو 14 آزاد پیداواری یونٹس اور 11 ذیلی یونٹس پر مشتمل ہے اور اس میں ملازمین کی تعداد 26 ہزار سے زائد ہے۔ وفد نے ہتھیاروں اور ایمونیشن کی مینوفیکچرنگ پراسیس میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور پی او ایف مصنوعات کے معیار کو سراہا۔

Leave a Reply