اسلام آباد ۔ 06 ستمبر (اے پی پی) سینیگال کے صدر میکی سال کے اعزاز میں منگل کو ایوان وزیراعظم میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے ایوان وزیراعظم آمد پر ان کا مرکزی دروازے پر پرتپاک خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے صدر کو سلامی دی اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ پاکستان اور سینیگال کے قومی ترانے …
سینیگال کے صدر میکی سال کے اعزاز میں ایوان وزیراعظم میں باضابطہ استقبالیہ تقریب وزیراعظم محمد نواز شریف نے ایوان وزیراعظم آمد پر مرکزی دروازے پر پرتپاک خیرمقدم کیا مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے صدر کو سلامی دی اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 06 ستمبر (اے پی پی) سینیگال کے صدر میکی سال کے اعزاز میں منگل کو ایوان وزیراعظم میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے ایوان وزیراعظم آمد پر ان کا مرکزی دروازے پر پرتپاک خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے صدر کو سلامی دی اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ پاکستان اور سینیگال کے قومی ترانے بجائے گئے۔ سینیگال کے صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ بعد ازاں وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنی کابینہ کے ارکان کا تعارف کرایا جبکہ سینیگال کے صدر نے اپنے وفد کے ارکان کو وزیراعظم سے متعارف کرایا۔








