سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کا افغان سفیر حضرت عمر زخیلوال کو ٹیلی فون‘ قونصلیٹ جنرل آف افغانستان کراچی میں فائرنگ کے واقعہ میں تھرڈ سیکرٹری کی ہلاکت کے واقعہ پر تعزیت کا اظہار اسلام آباد ۔ 06 فروری (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے افغان سفیر حضرت عمر زخیلوال کو ٹیلی فون کیا اور قونصلیٹ جنرل آف افغانستان کراچی میں فائرنگ کے واقعہ میں تھرڈ سیکرٹری …
سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کا افغان سفیر حضرت عمر زخیلوال کو ٹیلی فون
سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کا افغان سفیر حضرت عمر زخیلوال کو ٹیلی فون‘ قونصلیٹ جنرل آف افغانستان کراچی میں فائرنگ کے واقعہ میں تھرڈ سیکرٹری کی ہلاکت کے واقعہ پر تعزیت کا اظہار
اسلام آباد ۔ 06 فروری (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے افغان سفیر حضرت عمر زخیلوال کو ٹیلی فون کیا اور قونصلیٹ جنرل آف افغانستان کراچی میں فائرنگ کے واقعہ میں تھرڈ سیکرٹری کی ہلاکت کے واقعہ پر تعزیت کا اظہار کیا۔ پیر کو وزارت خارجہ سے جاری ایک بیان کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے افغان حکومت کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی ضروری تحقیقات میں مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ کراچی میں افغان قونصلیٹ جنرل کے تھرڈ سیکرٹری محمد زکی عبدو ایک افغان سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے جاں بحق ہو ئے، یہ واقعہ قونصلیٹ کی لابی کے اندر پیش آیا۔ اس موقع پر پولیس نے مزید جانی نقصان کو روکنے کے لئے فوری کارروائی کی۔









