اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ پرامن ہمسائیگی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے، پاکستان آذربائیجان،افغانستان سمیت وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے،ان ملکوںکے ساتھ ہمارے تاریخی تعلقات ہیں جو مشترکہ عقیدے اور ثقافت پر مبنی ہیں۔ یہ باتیں انہوں نے جمعرات کو انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد کے زیر …
سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا وسطی ایشیائی ریاستوں اور پاکستان کے مابین سفارتی تعلقات کی 25 ویں سالگرہ کے موقع سمینار سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ پرامن ہمسائیگی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے، پاکستان آذربائیجان،افغانستان سمیت وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے،ان ملکوںکے ساتھ ہمارے تاریخی تعلقات ہیں جو مشترکہ عقیدے اور ثقافت پر مبنی ہیں۔ یہ باتیں انہوں نے جمعرات کو انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد کے زیر اہتمام وسطی ایشیائی ریاستوں اور پاکستان کے مابین سفارتی تعلقات کی 25 ویں سالگرہ کے موقع منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان اور افغانستان سمیت وسطی ایشیائی ریاستوں کیساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔نوے کی دہائی میں سویت یونین سے آزادی کے بعد پاکستان آذربائیجان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک تھا۔آزادی کے فوری بعد ان ملکوں کیساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے گئے جو تیزی سے مستحکم ہوتے جارہے ہیں۔آزربائیجان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کیساتھ ہمارے معیشت،تجارت،دفاع،زراعت،تعلیم اور توانائی سمیت تمام شعبوں میں قریبی تعلقات اور تعاون قائم ہے۔ رواں سال پاکستان میں منعقدہ ایکو کانفرنس میں رکن ملکوں نے اقتصادی اور تجارتی تعلقاات میں تیزی لانے کیلئے رابطوں کو فروغ دینے اور ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا۔








