میلبورن۔24جنوری (اے پی پی):بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر دو اور دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا اور یوکرین کی ٹینس کھلاڑی ڈیانا یاسٹریمسکا اپنی فتوحات کو جاری رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔ میگا ایونٹ کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا نے جمہوریہ چیک کی حریف کھلاڑی باربورا …
سیکنڈ سیڈڈ آرینا سبالینکا آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں داخل

مزید خبریں
میلبورن۔24جنوری (اے پی پی):بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر دو اور دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا اور یوکرین کی ٹینس کھلاڑی ڈیانا یاسٹریمسکا اپنی فتوحات کو جاری رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔
میگا ایونٹ کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا نے جمہوریہ چیک کی حریف کھلاڑی باربورا کریجیکووا کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیاجبکہ یوکرین کی ٹینس کھلاڑی ڈیانا یاسٹریمسکانے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میچ میں جمہوریہ چیک کی حریف کھلاڑی لنڈا نوسکووا کو مات دے کر ٹاپ فور رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔
آسٹریلیا کے شہرمیلبورن میں جاری 112 واں میگا ایونٹ میں بدھ کو راڈ لیور ایرینا پرکھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر دو اور دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی حریف کھلاڑی باربورا کریجیکووا کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور4-6 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں ان کا مقابلہ امریکی فورتھ سیڈڈ ٹینس کھلاڑی کوکو گف سے ہو گا ۔
ایک اور ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میچ میں یوکرین کی ٹینس کھلاڑی ڈیانا یاسٹریمسکانے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی حریف کھلاڑی لنڈا نوسکووا کو کی لنڈا نوسکووا کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 3-6سے ہرا کر سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ \932








