سی سی پی او پشاور کا تھانہ ارمڑ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

سی سی پی او پشاور کا تھانہ ارمڑ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

پشاور۔ 19 نومبر (اے پی پی):سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے جمعرات کو تھانہ ارمڑ کا دورہ کیا۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور تر جمان کے مطابق دورے میں سی سی پی او نے تھانہ ارمڑ اور ملحقہ علاقوں کی مجموعی سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر تھانہ کی سکیورٹی، پولیس نفری، ریکارڈ ، رجسٹرات اور رپورٹنگ کی تکمیل ، اہلکاروں کی الرٹنس ، سی سی ٹی وی اور تھرمل کیمروں کی فعالیت کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پرسی سی پی او کی پولیس افسران اور اہلکاروں کو موجودہ حالات کے پیش نظر ہمہ وقت چوکس اور مستعد رہنے کی ہدایت کی۔مضافات میں اپنی فرائض جرات اور بہادری سے سرانجام دینے والے پولیس جوانوں کی حوصلہ افزائی کرکے نقد انعامات سے نوازا گیا۔

اس موقع پر سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، سکیورٹی انتظامات کی مسلسل نگرانی جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ مضافات میں فرائض کی انجام دہی پر پولیس جوانوں کی حوصلہ افزائی اور ان کا مورال بلند کرنا ترجیحات میں شامل ہے۔