صدرِ مملکت کا خیبر پختونخوا میں 22 خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

صدرِ مملکت کا خیبر پختونخوا میں 22 خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم 22 خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

جمعرات کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے جنوبی وزیرستان، بنوں اور ٹانک میں مختلف کارروائیوں کے دوران خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قابلِ تحسین ہیں۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن عزمِ استحکام کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید خبریں