ڈی آئی جی بنوں ریجن کی ایل آر ایچ ہسپتال آمد، زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی
ڈی آئی جی بنوں ریجن کی ایل آر ایچ ہسپتال آمد، زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی

مزید خبریں
پشاور۔ 19 نومبر (اے پی پی):ڈی آئی جی بنوں ریجن عبدالغفور آفریدی نے جمعرات کو لکی مروت سے تعلق رکھنے والے زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کے لیے لیڈی ریڈنگ ہسپتال (ایل آر ایچ) پشاور کا دورہ کیا۔تر جمان بنوں پولیس کے مطابق دورے انہوں نے اہلکاروں کی خیریت دریافت کی اور ان کی بہادری، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے شاباش دی۔
اس موقع پر ڈی آئی جی نے زخمی اہلکاروں کو مالی امداد فراہم کی اور ان کے اہلِ خانہ سے ملاقات کرکے ہر قسم کے تعاون اور علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔ڈی آئی جی عبدالغفور آفریدی نے کہا کہ زخمی پولیس اہلکاروں نے نہ صرف دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا بلکہ انہیں کیفرِ کردار تک بھی پہنچایا۔ ان بہادر جوانوں کی جرأت، بہادری اور فرض شناسی پر پوری قوم کو فخر ہے۔ پولیس کے جوان ہمارا فخر ہیں اور ان کی قربانیوں و خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔







