شام میں فوج موجود رہے گی، روس کا اعلان

ماسکو ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ اگر شام میں روس کی فوجی مداخلت نہ ہوتی تو داعش اور القاعدہ کا پرچم دمشق میں لہرا جاتا۔روسی مندوب ویتالی چورکین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ روس کو امید ہے کہ شام کے بارے میں واشنگٹن کے ساتھ دوبارہ تعاون کا سلسلہ شروع ہوگا اور روس نہیں چاہتا کہ …

ماسکو ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ اگر شام میں روس کی فوجی مداخلت نہ ہوتی تو داعش اور القاعدہ کا پرچم دمشق میں لہرا جاتا۔روسی مندوب ویتالی چورکین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ روس کو امید ہے کہ شام کے بارے میں واشنگٹن کے ساتھ دوبارہ تعاون کا سلسلہ شروع ہوگا اور روس نہیں چاہتا کہ تیسری عالمی جنگ رونما ہو۔چورکین نے مزید کہا کہ روس شام میں امریکا کے یک طرفہ اقدامات کو قبول نہیں کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ روس شام میں جنگ بندی جاری رہنے کے تعلق سے یکطرفہ تدابیر اختیار کرنے کے درپے نہیں ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply