شاہ سلمان کا مصری صدر السیسی کو ٹیلیفون، علاقائی صورت حال پر طویل مشاورت کی

جدہ ۔ 30 جون (اے پی پی) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی کو ٹیلیفون کیا اور دونوں رہ نماوں نے علاقائی صورت حال پر طویل مشاورت کی۔جمعہ کو سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق شاہ سلمان نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی کو ٹیلیفون کیا اور دونوں رہ نماوں کے درمیان ٹیلیفون پر ہونے والی بات چیت میں دو طرفہ تعاون کے …

جدہ ۔ 30 جون (اے پی پی) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی کو ٹیلیفون کیا اور دونوں رہ نماوں نے علاقائی صورت حال پر طویل مشاورت کی۔جمعہ کو سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق شاہ سلمان نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی کو ٹیلیفون کیا اور دونوں رہ نماوں کے درمیان ٹیلیفون پر ہونے والی بات چیت میں دو طرفہ تعاون کے فروغ، باہمی دلچسپی کے امور، عرب خطے کی صورت حال اور عالمی مسائل پرتفصیلی بات چیت کی گئی۔

Leave a Reply