سندھ کے سینئر وزیربرائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے گلگت بلتستان کے نو منتخب وزیرِ اعلیٰ ایڈووکیٹ امجد حسین کو حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے
شرجیل انعام میمن کی گلگت بلتستان کے نو منتخب وزیرِ اعلیٰ امجد حسین کو حلف اٹھانے پر مبارکباد

مزید خبریں
کراچی۔ 06 جولائی (اے پی پی):سندھ کے سینئر وزیربرائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے گلگت بلتستان کے نو منتخب وزیرِ اعلیٰ ایڈووکیٹ امجد حسین کو حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ایڈووکیٹ امجد حسین کا وزیرِ اعلی گلگت بلتستان کے منصب پر فائز ہونا پیپلز پارٹی کی عوام دوست سیاست کا مظہر ہے
گلگت بلتستان کے عوام نے ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور اس کے وژن پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ایڈووکیٹ امجد حسین گلگت بلتستان میں ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح کے نئے باب کا آغاز کریں گے، گلگت بلتستان کی نئی صوبائی حکومت عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے موثر اقدامات کرے گی۔








