شرقِ اوسط تنازعات کے اثرات پر افریقہ کے ہمراہ کام کرنے کو تیار ہے، چین

چین کے صدر شی جن پنگ نےبیجنگ میں موزمبیق کے صدر ڈینیئل چاپو سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ چین شرقِ اوسط تنازع کے پھیلتے ہوئے اثرات سے نمٹنے کے لیے افریقی ممالک کے ہمراہ کام کرنے کو تیار ہے۔

بیجنگ۔22اپریل (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نےبیجنگ میں موزمبیق کے صدر ڈینیئل چاپو سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ چین شرقِ اوسط تنازع کے پھیلتے ہوئے اثرات سے نمٹنے کے لیے افریقی ممالک کے ہمراہ کام کرنے کو تیار ہے۔

سی جی ٹی این کے مطابق شرقِ اوسط تنازعات کے اثرات افریقی ممالک کو متأثر کر رہے ہیں اور چین مقامی (ممالک) کے ساتھ مل کر ان سے نمٹنے اور امن کو فروغ دینے اور ترقی کرنے کی غرض سے کام کرنے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے چین اور افریقہ پر زور دیا کہ وہ دشمنی کے خاتمے کے لیے مشترکہ طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کریں اور بین الاقوامی برادری کو "حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کرنے” کی ترغیب دیں۔