شعیب ملک کی ناقابل شکست سنچری، پاکستان نے کالی آندھی کو آخری ون ڈے میں 6 وکٹوں سے ہرا دیا

گیانا ۔ 12 اپریل (اے پی پی) شعیب ملک کی ناقابل شکست سنچری اور محمدحفیظ کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 2-1 سے جیت لی، سیریز میں فتح کے ساتھ ہی گرین شرٹس کے 2019ءورلڈکپ میں براہ راست رسائی کے امکانات بھی روشن ہو گئے، پاکستانی ٹیم نے 234 …

گیانا ۔ 12 اپریل (اے پی پی) شعیب ملک کی ناقابل شکست سنچری اور محمدحفیظ کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 2-1 سے جیت لی، سیریز میں فتح کے ساتھ ہی گرین شرٹس کے 2019ءورلڈکپ میں براہ راست رسائی کے امکانات بھی روشن ہو گئے، پاکستانی ٹیم نے 234 رنز کا ہدف 43.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، 36 رنز پر ابتدائی 3 وکٹیں گرنے کے بعد محمدحفیظ اور شعیب ملک نے میدان سنبھالا، دونوں بلے بازوں نے مشکل وقت میں انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھی وکٹ میں 113 رنز کی قیمتی شراکت جوڑ کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا، حفیظ 81 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے تو اس کے بعد ملک نے حریف باﺅلرز کی خوب دھنائی کی اور ناقابل شکست سنچری بنا کر کالی آندھی کی جیت کے امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

Leave a Reply