شلجم کی کاشت کے لئے 2 تا اڑھائی کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کےا جائے، زرعی ماہرےن

سرگودھا۔3 اکتوبر(اے پی پی )زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ شلجم کی اگیتی فصل کے لئے اگر فصل بذریعہ چوکا یا کیرا کرنا مقصود ہو توبیج کی شرح 1 سے1.5کلو گرام فی ایکڑ رکھیں اور اگر فصل بذریعہ چھٹہ کاشت کرنا مقصود ہو تو2سے 3 کلو گرام فی ایکڑ بیج ڈالا جائے جبکہ موسمی فصل کےلئے دونوں طریقہ بوائی میں 2سے اڑھائی کلوگرام فی ایکڑ بیج استعمال …

سرگودھا۔3 اکتوبر(اے پی پی )زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ شلجم کی اگیتی فصل کے لئے اگر فصل بذریعہ چوکا یا کیرا کرنا مقصود ہو توبیج کی شرح 1 سے1.5کلو گرام فی ایکڑ رکھیں اور اگر فصل بذریعہ چھٹہ کاشت کرنا مقصود ہو تو2سے 3 کلو گرام فی ایکڑ بیج ڈالا جائے جبکہ موسمی فصل کےلئے دونوں طریقہ بوائی میں 2سے اڑھائی کلوگرام فی ایکڑ بیج استعمال کےا جائے۔ماہرین کے مطابق بوائی کے لئے اچھی کوالٹی کا صحت مند،تصدیق شدہ اور زیادہ روئیدگی والا بیج جو جڑی بوٹیوں سے پاک ہو استعمال کرنا چاہئے۔بیج کو ہمیشہ پھےپھوند کش زہر لگا کر استعمال کیا جائے ۔

Leave a Reply