اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):شمالی امریکی ممالک کو کی جانے والی مجموعی قومی برآمدات میں جاری مالی سال 2025-26 کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران 3.07 فیصد جبکہ امریکا کو کی جانے والی برآمدات میں 3.47 فیصد اضافہ اور کینیڈا کو کی جانے والی برآمدات میں 2.71 فیصد کمی ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے سات ماہ …
شمالی امریکی ممالک کو کی جانے والی مجموعی قومی برآمدات میں جاری مالی سال 2025-26 کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران 3.07 فیصد کا اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک آف پاکستان

مزید خبریں
اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):شمالی امریکی ممالک کو کی جانے والی مجموعی قومی برآمدات میں جاری مالی سال 2025-26 کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران 3.07 فیصد جبکہ امریکا کو کی جانے والی برآمدات میں 3.47 فیصد اضافہ اور کینیڈا کو کی جانے والی برآمدات میں 2.71 فیصد کمی ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے سات ماہ میں جولائی 2025 تا جنوری 2026 کے دوران شمالی امریکا کے ممالک کو کی جانے والی مجموعی ملکی برآمدات کا حجم 3.916 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا جنوری 2024-25 کے دوران برآمدات سے 3.799 ارب ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔
اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں شمالی امریکا کے ممالک کو کی جانے والی مجموعی قومی برآمدات میں 3.07 فیصد یعنی 0.117 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں امریکا کو کی جانے والی برآمدات سات ماہ میں 3.47 فیصد کی بڑھوتری سے 3.566 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 3.690 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں۔ دوسری جانب گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے سات ماہ میں کینیڈا کو کی جانے والی ملکی برآمدات 2.71 فیصد کی کمی سے 232.42ملین ڈالر کے مقابلہ میں 226.28 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ ایس بی پی کے مطابق گزشتہ مالی سال 2025 کے دوران شمالی امریکی ممالک کو کی جانے والی مجموعی برآمدات میں 9.97 فیصد اضافہ ہوا تھا اور برآمدات کا حجم مالی سال 2024 کی برآمدات 5.833 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 6.415 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
اسی طرح گزشتہ مالی سال میں امریکا کو کی جانے والی برآمدات میں 10.72 فیصد اضافہ ہوا تھا اور مالی سال 2024 کی 5.444 ارب ڈالر برآمدات کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2025 میں امریکا کو کی جانے والی برآمدات سے 6.028 ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ دوسری جانب گزشتہ مالی سال کے دوران کینیڈا کو 386.106 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں جبکہ مالی سال 2024 میں برآمدات کی مالیت 389.220 ملین ڈالر رہی تھی۔
اس طرح مالی سال 2024 کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال کے دوران کینیڈا کو کی جانے والی ملکی برآمدات میں 0.8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی ۔ ایس بی پی کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں شمالی امریکا سے کی جانے والی درآمدات میں 29 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کے دوران جنوبی امریکا ، ارجنٹائن ، برازیل اور یورو گوائے کو کی جانے والی برآمدات میں 18.46 فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے۔








