شنگھائی تعاون تنظیم کے حکومتی سربراہان کی کونسل کا 16واں اجلاس (آج) سوچی میں شروع ہو گا، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اجلاس میں شرکت کریں گے

شنگھائی تعاون تنظیم کے حکومتی سربراہان کی کونسل کا 16واں اجلاس (آج) سوچی میں شروع ہو گا، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اجلاس میں شرکت کریں گے اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) شنگھائی تعاون تنظیم کے حکومتی سربراہان کی کونسل کا 16واں 2 روزہ اجلاس (آج) جمعرات سے روس کے تفریحی شہر سوچی میں شروع ہو رہا ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اپنے روسی ہم منصب دمتری مدویدوف …

شنگھائی تعاون تنظیم کے حکومتی سربراہان کی کونسل کا 16واں اجلاس (آج) سوچی میں شروع ہو گا، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اجلاس میں شرکت کریں گے

اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) شنگھائی تعاون تنظیم کے حکومتی سربراہان کی کونسل کا 16واں 2 روزہ اجلاس (آج) جمعرات سے روس کے تفریحی شہر سوچی میں شروع ہو رہا ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اپنے روسی ہم منصب دمتری مدویدوف کی دعوت پر اجلاس میں شرکت کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق رواں سال جون میں تنظیم کی مکمل رکنیت ملنے کے بعد پاکستان پہلی مرتبہ ای سی او کے حکومتی سربراہان کی کونسل کے اجلاس میں شرکت کر رہا ہے۔ اجلاس میں ایس سی او کے ترقیاتی تعاون کیلئے سٹرٹیجی، امکانات اور ترجیحات پر توجہ دی جائے گی۔ روس کے وزیراعظم دمتری مدویدوف اور ان کے دیگر ایس سی او ہم منصبوں کی میزبانی میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایس سی او تقریب میں شرکت کریں گے۔ تقریب کے بعد کو نسل کے پلینری سیشن کا آغاز ہوگا جس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی خطاب کریں گے۔ پلینری سیشن میں وزیراعظم دہشت گردی و شدت پسندی کے خلاف جنگ اور علاقائی امن و استحکام اور ترقی کیلئے مخلصانہ کوششوں سمیت ایس سی او کے مقاصد سے متعلق پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے۔

Leave a Reply