شہر یار خان اور نجم سیٹھی کی یونس خان کو ٹیسٹ میچز میں دس ہزاد رنز مکمل کرنے پر مبارکباد

لاہور۔24اپریل (اے پی پی )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان ، پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی ،چیف آپریٹنگ سبحان احمد اور ڈائریکٹر میڈیا امجد بھٹی نے مایہ ناز بلے باز یونس خان کو ٹیسٹ میچز میں دس ہزاد رنز مکمل کرنے پر دلی مبارکباد دی ہے ۔انہوں نے کہاکہ یونس خان پاکستان کے عظیم ایمبیسڈر ہیں اور انہوں نے دنیائے کرکٹ میں بہت سے …

لاہور۔24اپریل (اے پی پی )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان ، پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی ،چیف آپریٹنگ سبحان احمد اور ڈائریکٹر میڈیا امجد بھٹی نے مایہ ناز بلے باز یونس خان کو ٹیسٹ میچز میں دس ہزاد رنز مکمل کرنے پر دلی مبارکباد دی ہے ۔انہوں نے کہاکہ یونس خان پاکستان کے عظیم ایمبیسڈر ہیں اور انہوں نے دنیائے کرکٹ میں بہت سے ریکارڈ بناکر ملک کا نام روشن کیا ہے،وہ پاکستان کی رن مشین ہے اور قومی ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتے ہیں ،نہ صرف پاکستان کرکٹ بورڈ بلکہ پوری قوم کو ان پر فخر ہے۔

Leave a Reply