اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) تحریک پاکستان کے سرکردہ رہنما، اسلامی جمہوریہ پاکستان کے پہلے وزیر اعظم شہید ملت نوابزادہ لیاقت علی خان کی 66 ویں برسی پیر کو عقیدت و احترام سے منائی گئی ۔ اس موقع پر مختلف تنظیموں کی جانب سے ملک بھر کی تمام ڈویژنل ، ضلعی ، تحصیل ہیڈ کوارٹرز پر سیمینارز، مذاکروں ، کانفرنسز ، مباحثوں اور دیگر تعزیتی تقریبات سے …
شہید ملت نوابزادہ لیاقت علی خان کی66 ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی
اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) تحریک پاکستان کے سرکردہ رہنما، اسلامی جمہوریہ پاکستان کے پہلے وزیر اعظم شہید ملت نوابزادہ لیاقت علی خان کی 66 ویں برسی پیر کو عقیدت و احترام سے منائی گئی ۔ اس موقع پر مختلف تنظیموں کی جانب سے ملک بھر کی تمام ڈویژنل ، ضلعی ، تحصیل ہیڈ کوارٹرز پر سیمینارز، مذاکروں ، کانفرنسز ، مباحثوں اور دیگر تعزیتی تقریبات سے مختلف سیاسی ،صحافتی ، عدالتی، مذہبی ، دینی ، عوامی ، سماجی تنظیموں کے قائدین نے خطاب کیا اور تحریک پاکستان سمیت ملک و قوم کےلئے ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ برسی کے موقع پر تمام مساجد میں قرآن خوانی بھی کی گئی اور نوابزادہ لیاقت علی خان سمیت دیگر شہدائے پاکستان کی ارواح کو ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی کا بھی انعقاد کیا گیا۔لیاقت علی خان پاکستان کے پہلے وزیراعظم تھے۔









