اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):شیڈول بینکوں کی سرمایہ کاری (سٹاک) میں رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں 22.34 فیصدکی شرح سے بڑھوتری ریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے مئی 2021 کے اختتام تک شیڈول بینکوں کی سرمایہ کاری کاحجم 13,067,511 ملین روپے ریکارڈکیاگیا، گزشتہ سال جون کے اختتام پرشیڈول بینکوں کی سرمایہ کاری کاحجم 10,681,288 ملین روپے …
شیڈول بینکوں کی سرمایہ کاری میں 11 ماہ کے دوران 22.34 فیصداضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):شیڈول بینکوں کی سرمایہ کاری (سٹاک) میں رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں 22.34 فیصدکی شرح سے بڑھوتری ریکارڈکی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے مئی 2021 کے اختتام تک شیڈول بینکوں کی سرمایہ کاری کاحجم 13,067,511 ملین روپے ریکارڈکیاگیا، گزشتہ سال جون کے اختتام پرشیڈول بینکوں کی سرمایہ کاری کاحجم 10,681,288 ملین روپے رہاتھا۔ 11 ماہ کی مدت میں شیڈول بینکوں کی سرمایہ کاری میں 22.34 فیصدکی شرح سے بڑھوتری ہوئی ہے۔
مئی 2021 میں شیڈول بینکوں کی سرمایہ کاری (سٹاک) میں گزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 35.86 فیصد کی شرح سے اضافہ ہواہے۔ گزشتہ سال مئی میں شیڈول بینکوں کی سرمایہ کاری کاحجم 10,382,024ملین روپے ریکارڈکیاگیاتھا جو رواں مئی میں بڑھ کر13,067,511 ملین روپے ہوگیاہے۔








