کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے لئے کھیلوں کا انعقاد انتہائی اہم ہے جس سے جسم اور ذہن دونوں مضبوط ہوتے ہیں اور انسان سپورٹس مین سپرٹ سے بہت سی مشکلات پر قابو پا سکتا ہے۔
صحت مند معاشرے کے لئے کھیلوں کا انعقاد انتہائی اہم ہے ،کمشنر ساہیوال ڈویژن

مزید خبریں
چیچہ وطنی۔ 03 جون (اے پی پی):کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے لئے کھیلوں کا انعقاد انتہائی اہم ہے جس سے جسم اور ذہن دونوں مضبوط ہوتے ہیں اور انسان سپورٹس مین سپرٹ سے بہت سی مشکلات پر قابو پا سکتا ہے۔
ساہیوال میں مختلف کھیلوں میں نوجوانوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت یقینی بنائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 27 سال بعد ساہیوال کلب میں قومی سطح کی رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد خوش آئند ہے۔ انہوں نے ملک کے دوسرے حصوں سے ساہیوال آنے والے تمام مہمانوں کا خیرمقدم کر کیا اور توقع ظاہر کی کہ اس ٹورنامنٹ میں شائقین کو اعلیٰ معیار کے سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ساہیوال کلب میں آل پاکستان نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ 2026 کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق اور کلب سیکرٹری شیخ عظمت سلیم نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں کھلاڑیوں، والدین، کوچز اور سپورٹس شخصیات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔چیمپئن شپ 2 جون سے 7 جون 2026 تک جاری رہے گی جس میں ملک بھر سے 150 سے زائد نامور اور نوجوان ٹینس کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں








