صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے ماشکیل میں معصوم مزدوروں پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔
صدرآصف علی زرداری کی ضلع واشک کے علاقے ماشکیل میں معصوم مزدوروں پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔12جولائی (اے پی پی):صدرمملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے ماشکیل میں معصوم مزدوروں پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صدر مملکت نےشہداء کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری ایک بیان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ معصوم شہریوں اور محنت کش مزدوروں کو نشانہ بنانا کھلی بربریت ہے،ایسے بزدلانہ حملے قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے،فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا،ریاست شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام جاری رکھے گی۔صدرِ مملکت نے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔







