فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نے سیکٹر جی-13 اور جی-14 میں کمرشل پلاٹس کی نیلامی کی حتمی تاریخ ت کا احال اعلان نہیں کیا

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ایچ اے) نے واضح کیا ہے کہ سیکٹر جی-13 اور جی-14 میں کمرشل پلاٹس کی نیلامی کی حتمی تاریخ کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا، لہٰذا اس حوالے سے گردش کرنے والی غیر مصدقہ اطلاعات پر توجہ نہ دی جائے۔

اسلام آباد۔12جولائی (اے پی پی):فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے)نے سیکٹر جی۔13 اور جی۔14 میں کمرشل پلاٹس کی نیلامی کی حتمی تاریخ کا تاحال اعلان نہیں ہوا۔

ایف جی ای ایچ اے کے ترجمان نے اتوار کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اتھارٹی کی آکشن کمیٹی نے وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے جوائنٹ سیکرٹری (اسٹیٹ) فیاض الحق کی زیر صدارت ہونے والے حالیہ اجلاس میں آئندہ کمرشل پلاٹس کی نیلامی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں سیکٹر جی۔13 اور جی۔14/4 کے کلاس تھری شاپنگ سینٹرز اور جی۔14 مرکز کے کمرشل پلاٹس کی نیلامی سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔اجلاس میں آکشن بروشر کی تیاری، تشہیری حکمت عملی، نیلامی کے شیڈول اور دیگر انتظامی و آپریشنل معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا تاکہ نیلامی کا عمل شفاف، منصفانہ اور مسابقتی انداز میں مکمل کیا جا سکے اور تمام سرمایہ کاروں کو یکساں مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ترجمان کے مطابق نیلامی کی تاریخ، آکشن بروشر اور دیگر متعلقہ تفصیلات جلد وفاقی سرکاری ملازمین ہاؤسنگ اتھارٹی کے سرکاری ذرائع سے جاری کر دی جائیں گی

مزید خبریں