وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کو ہر ہفتے ایک سرکاری اسکول میں خود کلاس لینے کی ہدایت دیتے ہوئے پرائیویٹ اسکولوں کی رجسٹریشن کے ڈیجیٹل نظام کا جائزہ لینے اور پنجاب بھر میں ٹیوشن سینٹرز کی رجسٹریشن کے لیے تجاویز طلب کر لیں۔
وزیراعلی پنجاب کی رانا سکندرحیات کوہر ہفتے ایک سکول میں خود کلاس لینے کی ہدایت

مزید خبریں
لاہور۔12جولائی (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے وزیر تعلیم رانا سکندرحیات کوہر ہفتے ایک سکول میں خود کلاس لینے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کے ڈیجیٹل میکانزم کاجائزہ لیاجائے، پنجاب بھر میں ٹیوشن سینٹر کی رجسٹریشن کیلئے تجاویز طلب کر لیں –
ٹیوشن سینٹر کی ڈیجیٹل میپنگ کیلئے طریقے کار وضع کرنے کی ہدایت کی-سرکاری سکولوں میں دو سال چار ماہ میں 43لاکھ طلبہ نے انرولمنٹ کا ہدف پورا کیا-ماضی قریب کی نسبت سرکاری سکولوں کی سب سے زیادہ حقیقی انرولمنٹ کا منفرد ریکارڈ بن گیا -پیف اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے ڈیجیٹل پیمنٹ لازمی قرار دی گئی-ایک لاکھ 38ہزار پیف اساتذہ کے اکائونٹ کھولے جائیں گے-وزیراعلی مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں سکول ایجوکیشن پربریفنگ دی گئی-اجلاس کو پی ایس آر پی پر بریفنگ دی اور اختراعی ذرائع آمدن کے امکانات کا جائزہ لیاگیا-وزیراعلی نے اختراعی ذرائع آمدن پر جامع پلان طلب کرلیاہے۔







