صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا پاک فضائیہ کے طیارے کے حادثے میں ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار

اسلام آباد ۔11 مارچ (اے پی پی)صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے طیارے کے حادثے میں ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ بدھ کو ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے شہید کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔