صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پنجگور میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں منطقی انجام تک جاری رہیں گی
صدرِ مملکت کا پنجگور میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔5جون (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پنجگور میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔ جمعہ کو ایوانِ صدر کے پریس وِنگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم 6 دہشت گردوں کو جہنم رسید کرنا امن کے قیام کےلئے اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان اور اس کے سہولت کار پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے میں کامیاب نہیں ہوں گے








