صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان کا واشنگٹن میں اٹلانٹک کانفرنس کے زیر اہتمام فورم سے خطاب

اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیریوںکو اپنے علاقے میں اجنبی نہیں سمجھا جانا چاہیے، یہ ان کی سرزمین ہے اور وہ اپنی ریاست کے سیاسی مستقبل اور منزل کا فیصلہ کریں گے، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیاءمیںامن قائم نہیں ہو سکتا۔ یہاں جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق صدر آزاد کشمیر واشنگٹن …

اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیریوںکو اپنے علاقے میں اجنبی نہیں سمجھا جانا چاہیے، یہ ان کی سرزمین ہے اور وہ اپنی ریاست کے سیاسی مستقبل اور منزل کا فیصلہ کریں گے، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیاءمیںامن قائم نہیں ہو سکتا۔ یہاں جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق صدر آزاد کشمیر واشنگٹن میں اٹلانٹک کانفرنس کے زیر اہتمام منعقدہ فورم سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ختم ہونی چاہئیں ۔ امریکا کو تنازعہ کشمیر کے حل کے لئے سہولت کار کے طورپر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشرمیں وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ختم ہونی چاہئیں اورعالمی برادری کو تنازعہ کشمیر کے پائیدار حل کے لئے سنجیدہ کوششیں کرنی چاہئیں۔ صدرآزاد کشمیر نے کہاکہ انسانیت کے خلاف جرائم کی روک تھام کے لئے عالمی برادری کو آگے آنا چاہیے۔ انہوںنے امریکا کو دعوت دی کہ وہ تمام متعلقہ فریقین کو مذاکرات کی میزپر لانے کے لئے بطور سہولت کار اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہاکہ یہ ایک حقیقت ہے کہ اس وقت تنازعہ کے بنیادی فریقوں کے درمیان کسی بھی سطح پر بات چیت کا عمل نہیں ہے جس کی بنیادی وجہ بھارتی مقبوضہ فورسز کی بربریت ہے۔

Leave a Reply