صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا پاکستان میرین اکیڈمی کی ”میرین بیداری“ کے عنوان سے تقریب سے خطاب

مظفر آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر نہ صرف چائنہ پاکستان راہداری منصوبہ (سی پیک) میں حصہ لے گا بلکہ اسے ریاست میں اقتصادی انقلاب شروع کرنے کےلئے ایک اتھارٹی کے طور پر بھی استعمال کیا جا ئے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان میرین اکیڈمی (پی ایم اے) کی جانب سے میرین …

مظفر آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر نہ صرف چائنہ پاکستان راہداری منصوبہ (سی پیک) میں حصہ لے گا بلکہ اسے ریاست میں اقتصادی انقلاب شروع کرنے کےلئے ایک اتھارٹی کے طور پر بھی استعمال کیا جا ئے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان میرین اکیڈمی (پی ایم اے) کی جانب سے میرین بیداری کے عنوان سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ سردار مسعود خان نے کہا کہ مانسہرہ تا منگلا ایکسپریس وے آزاد کشمیر کے علاقہ سے گزرے گی اور آزاد کشمیر کے تمام اضلاع کو اس سے منسلک کیا جائے گا اور پھر انہیں مزید پاکستان سے منسلک کیا جائے گا، میرپور کا صنعتی زون آزاد کشمیر اور پاکستان کے متعدد علاقوں تک اپنی سروسز مہیا کرے گا، کروٹ اور کوہالہ دونوں ہائیڈرو پاور پراجیکٹ تقریباً 1850میگا واٹ بجلی پیدا کریں گے۔ آزاد پتن، ماہل اور شاﺅنٹر میں نئے منصوبوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی جن سے 1250 میگاواٹ بجلی اضافی پیدا کی جائے گی۔

Leave a Reply