واشنگٹن ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی)امریکی صدر براک اوباما نے وفاقی جیلوں میں بند 102 مجرموں کی سزاوں میں کمی کر دی ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر اوباما قبل ازیں بھی غیر متشدد جرائم میں ملوث مجرموں کی سزائیں معاف کر چکے ہیں۔وائٹ ہاوس کے قانونی مشیر نیل ایگلسٹن نے کہا کہ آج کی معافی سے صدر نے 774 مجرموں کی سزاوں میں کمی کی ہے جو گزشتہ …
صدر اوباما نے 102 مجرموں کی سزاوں میں کمی کر دی

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی)امریکی صدر براک اوباما نے وفاقی جیلوں میں بند 102 مجرموں کی سزاوں میں کمی کر دی ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر اوباما قبل ازیں بھی غیر متشدد جرائم میں ملوث مجرموں کی سزائیں معاف کر چکے ہیں۔وائٹ ہاوس کے قانونی مشیر نیل ایگلسٹن نے کہا کہ آج کی معافی سے صدر نے 774 مجرموں کی سزاوں میں کمی کی ہے جو گزشتہ 11 صدور کی طرف سے دی جانے والی معافیوں سے زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ رواں سال 590 مجرموں کی سزاوں میں کمی کر کے صدر اوباما نے ہماری تاریخ میں کسی بھی ایک سال کے دوران سب سے زیادہ لوگوں کی سزاوں کو کم کیا ہے۔








