اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے وائس ایڈمرل کلیم شوکت کو وائس چیف آف نیول سٹاف مقرر کر دیا ہے۔ اپنی نئی تقرری سے قبل وہ نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں چیف آف سٹاف (آپریشنز) کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ پاک بحریہ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے برطانیہ رائل نیوی …
صدر مملکت ممنون حسین نے وائس ایڈمرل کلیم شوکت کو وائس چیف آف نیول سٹاف مقرر کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے وائس ایڈمرل کلیم شوکت کو وائس چیف آف نیول سٹاف مقرر کر دیا ہے۔ اپنی نئی تقرری سے قبل وہ نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں چیف آف سٹاف (آپریشنز) کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ پاک بحریہ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے برطانیہ رائل نیوی کالج وار شماﺅتھ سے ابتدائی تربیت مکمل کرنے کے بعد جون 1982ءمیں پاک بحریہ میں شمولیت اختیار کی۔ وہ کمانڈ سٹاف کے شعبوں میں وسیع تر تجربہ کے ساتھ شاندار کیریئر کے حامل ہیں۔ ان کی کمان کی تقرریوں میں کمانڈنگ آف ٹائپ 21 شپ، کمانڈر 25 ویں تباہ کن سکوارڈن، کمانڈر کمبائنڈ ٹاسک فورس، 151 کمانڈر سنٹرل پنجاب/کمانڈنٹ پاک بحریہ وار کالج اور کمانڈ پاکستان فلیٹ کی تقرریاں شامل ہیں۔ ا








