صدر مملکت ممنون حسین چار روزہ دورے پر گلگت پہنچ گئے

گلگت/اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی)صدر مملکت ممنون حسین چار روزہ دورے پر جمعرات کو گلگت پہنچ گئے۔گورنر اور وزیر اعلی گلگت بلتستان نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ اپنے دورے کے دوران صدر ممنون حسین گورنر، وزیر اعلی اور گلگت بلتستان کی کابینہ سے ملاقات کریں گے۔ صدر مملکت قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے آٹھویں کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی بھی شرکت کریں گے۔ وہ ہنزہ میں قراقرم …

گلگت/اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی)صدر مملکت ممنون حسین چار روزہ دورے پر جمعرات کو گلگت پہنچ گئے۔گورنر اور وزیر اعلی گلگت بلتستان نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ اپنے دورے کے دوران صدر ممنون حسین گورنر، وزیر اعلی اور گلگت بلتستان کی کابینہ سے ملاقات کریں گے۔ صدر مملکت قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے آٹھویں کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی بھی شرکت کریں گے۔ وہ ہنزہ میں قراقرم یونیورسٹی کے کیمپس کا افتتاح بھی کریں گے۔

Leave a Reply