اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں دہشتگردی کے خلاف قومی بیانیہ تیار کیا جائے اور اس کی تشکیل میں علما ، دانشور اور سیاسی و سماجی امور کے ماہرین کردار ادا کریں۔ دہشتگردی کے خلاف فکری یکسوئی کے لیے قوم کا متفقہ بیانیہ ضروری ہے۔حضرت محمد نے اپنے اخلاص ، انسانوں …
صدر مملکت ممنون حسین کا بین الاقوامی سیرت النبی کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں دہشتگردی کے خلاف قومی بیانیہ تیار کیا جائے اور اس کی تشکیل میں علما ، دانشور اور سیاسی و سماجی امور کے ماہرین کردار ادا کریں۔ دہشتگردی کے خلاف فکری یکسوئی کے لیے قوم کا متفقہ بیانیہ ضروری ہے۔حضرت محمد نے اپنے اخلاص ، انسانوں سے بے لوث محبت اور پاکیزگیِ کردار سے جہالت کے اندھیروں میں ڈوبے انسانوں کو دینِ حق کی جانب متوجہ کیا اور ایک ایسا معاشرہ قائم کیا جس میں ایک دوسرے کا احترام اور محبت تھی، ہم انہی اصولوں پر عمل کر کے مو جود ہ مشکلات سے نکال سکتے ہیں۔انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں انٹرنیشنل سیرت کانفرنس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ملکی اور بین الاقوامی علما ءاور مشائخ کے علاوہ کرغزستان کے گرینڈ مفتی نے شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امورسردارمحمد یوسف نے بھی خطاب کیا۔








