صدر مملکت ممنون حسین کی وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان اور ان کی کابینہ کے اراکین سے گفتگو

حکومت گلگت بلتستان کی سماجی اور معاشی ترقی کو انتہائی اہمیت دیتی ہے،سی پیک کے تحت منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے،صدر مملکت ممنون حسین کی وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان اور ان کی کابینہ کے اراکین سے گفتگو اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان کی سماجی اور معاشی ترقی کو انتہائی اہمیت دیتی ہے۔ …

حکومت گلگت بلتستان کی سماجی اور معاشی ترقی کو انتہائی اہمیت دیتی ہے،سی پیک کے تحت منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے،صدر مملکت ممنون حسین کی وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان اور ان کی کابینہ کے اراکین سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان کی سماجی اور معاشی ترقی کو انتہائی اہمیت دیتی ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان اور گلگت بلتستان کی کابینہ کے اراکین سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ صدر مملکت نے کہا کہ سی پیک کے تحت منصوبوں کی تیزی سے اور بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں سے پورے ملک بالخصوص اس علاقے کی معاشی ترقی میں تیزی آئے گی۔ انہوں نے تعلیم، صحت اور بنیادی ڈھانچہ کی ترقی کے شعبوں میں گلگت بلتستان کی حکومت کی نمایاں کارکردگی کی تعریف کی۔ انہوں نے اس سلسلے میں اپنے مکمل اور ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔ صدر مملکت نے کہا کہ رواں سال اگرچہ دس لاکھ سے زائد سیاح گلگت بلتستان آئے تاہم اب بھی مزید غیرملکی سیاحوں کو راغب کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے امن و امان برقرار رکھنے کیلئے گلگت بلتستان حکومت کی کوششوں کی تعریف کی جو کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبہ کی ترقی میں اہمیت کی حامل ہےں۔ انہوں نے کہا کہ سکردو میں حالیہ جیپ ریلی جیسے مقابلوں سے خطے میں سیاحت کو مزید فروغ ملے گا، ایسے مقابلے باقاعدہ بنیادوں پر منعقد کئے جانے چاہئیں۔

Leave a Reply