اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے توقع ظاہر کی ہے کہ چین کی مخلصانہ کوششوں سے خطے میں مستقل طور پر امن و استحکام پیدا ہو گا اور اس سلسلے میں پاکستان چین کے ساتھ کھلے دل کے ساتھ بھرپور تعاون کرتا رہے گا۔ صدر مملکت نے یہ بات چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنھوں نے …
صدر مملکت ممنون حسین کی چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے توقع ظاہر کی ہے کہ چین کی مخلصانہ کوششوں سے خطے میں مستقل طور پر امن و استحکام پیدا ہو گا اور اس سلسلے میں پاکستان چین کے ساتھ کھلے دل کے ساتھ بھرپور تعاون کرتا رہے گا۔ صدر مملکت نے یہ بات چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنھوں نے ایوان صدر میں اپنے وفد کے ہمراہ ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم کے مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز ، سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ ، چین کے سفیر سن وی ڈونگ ، افغان امور کے لیے چین کے خصوصی نمائندے ڈینگ ڑی جن کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ چین کے وزیر خارجہ مسٹر وانگ ڑی نے اس موقع پر خطے میں استحکام کے لیے پاکستان، چین اور افغانستان کے مشترکہ اجلاس کی تجویز پیش کی اورکہا کہ پاکستان خطے میں استحکام پیدا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ چینی وزیر خارجہ نے اس موقع پر چین کے صدر شی جن پنگ کی طرف سے نیک تمناوں کا پیغام بھی پہنچایا جس پر صدر مملکت نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ افغانستان اور خطے میں استحکام کے سلسلے میں چین کی سنجیدہ کوششیں اس کے اخلاص کی مظہر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہش مند ہے تاکہ خطے میں استحکام پیدا ہوسکے۔ اس سلسلے میں پاکستان ہر سنجیدہ کوشش کا ساتھ دے گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اپنے تمام ہمسایوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی پالیسی پر کاربند ہے اور جموں و کشمیر کے مسئلے سمیت بھارت کے ساتھ تمام متنازعہ مسائل کے پرامن حل کا خواہشمند ہے۔








