صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا روپے پر دبائو میں کمی کے لئے لوگوں پر ملکی مصنوعات خریدنے پر زور

اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے روپے پر دبائو میں کمی کے لئے لوگوں پر ملکی مصنوعات خریدنے پر زور دیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستانی روپے پر دبائو کے تناظر میں ہمیں پرتعیش اور درآمد شدہ اشیاء کی خریداری سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر …

اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے روپے پر دبائو میں کمی کے لئے لوگوں پر ملکی مصنوعات خریدنے پر زور دیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستانی روپے پر دبائو کے تناظر میں ہمیں پرتعیش اور درآمد شدہ اشیاء کی خریداری سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنے روزمرہ استعمال کی اشیاء کا جائزہ لیں تو درآمدی اشیاء کی ایک طویل فہرست بن جاتی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ روپیہ پر دبائو میں کمی لانے کا کام ہم سب مل کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں