اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشن کمیشن کو تمام شعبوں بالخصوص بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے ووٹ ڈالنے کے عمل میں تیزی لانے کی ہدایت کی ہے۔ یہ ہدایت انہوں نے جمعرات کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے، بائیو میٹرک تصدیق اور ملک میں الیکٹرانک ووٹنگ نظام سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی الیکشن کمیشن کو تمام شعبوں بالخصوص بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے ووٹ ڈالنے کے عمل میں تیزی لانے کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشن کمیشن کو تمام شعبوں بالخصوص بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے ووٹ ڈالنے کے عمل میں تیزی لانے کی ہدایت کی ہے۔ یہ ہدایت انہوں نے جمعرات کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے، بائیو میٹرک تصدیق اور ملک میں الیکٹرانک ووٹنگ نظام سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات محمد اعظم خان سواتی، سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شعیب احمد صدیقی، سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹر اختر نذیر اور صدر کے سیکرٹری طارق نجیب نجمی نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن اختر نذیر نے بریفنگ دی۔ اجلاس کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین، بائیو میٹرک تصدیق اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے آن لائن ووٹنگ سسٹم کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں اس عمل میں تیزی کیلئے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ موجودہ ووٹنگ کے نظام میں بہتری کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے الیکشن کمیشن کو تمام شعبوں بالخصوص بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے ووٹ ڈالنے کے عمل میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ای ووٹنگ اور مجوزہ ممکنہ حل سے متعلق مسائل کی نشاندہی اور رہنمائی کیلئے ماہرین کی کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز دی گئی۔ اجلاس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے آن لائن ووٹنگ، ووٹرز کی بائیو میٹرک تصدیق اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے پورے عمل کی نگرانی کیلئے نگران کمیٹی بنانے کی بھی سفارش کی گئی۔








