اسلام آباد ۔ 21 جون(اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے جیلوں میں خواتین اور بچوں کی حالت میں بہتری لانے کے لئے ٹھوس اور موثر اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وفاقی محتسب کی طرف سے اس ضمن میں عملی اقدامات کو سراہا ہے۔ صدرمملکت نے ان خیالات کا اظہار منگل کو جیلوں میں قید خواتین اور بچوں کو مدد فراہم کرنے کے لئے وفاقی محتسب …
صدر مملکت کا جیلوں میں قید خواتین اور بچوں کو مدد فراہم کرنے کے لئے وفاقی محتسب کے کردار کے حوالے سے تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 جون(اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے جیلوں میں خواتین اور بچوں کی حالت میں بہتری لانے کے لئے ٹھوس اور موثر اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وفاقی محتسب کی طرف سے اس ضمن میں عملی اقدامات کو سراہا ہے۔ صدرمملکت نے ان خیالات کا اظہار منگل کو جیلوں میں قید خواتین اور بچوں کو مدد فراہم کرنے کے لئے وفاقی محتسب کے کردار کے حوالے سے ایوان صدر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی محتسب سلمان فاروقی اور سابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس ناصر اسلم زاہد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صدر مملکت نے اس امر کو سراہا کہ وفاقی محتسب نے عدالت عظمیٰ کے حکم پر جیلوں میں قید خواتین اور بچوں کی حالت زار کو بہتر بنانے کے لئے ایک جامع رپورٹ تیار کی۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ اس رپورٹ پر عملدرآمد سے قیدیوں کی حالت میں بہتری کے ضمن میں مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔








