صدر مملکت کا 6ممالک کی پہلی سپیکر کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب

اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان، ایران، چین ، ترکی، روس اور افغانستان ایسے ہمسائے، دوست اور برادر ممالک ہیں جن کا جغرافیہ ، مشترکہ اقدار و خیالات اور ایک جیسے حالات اپنے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے مل جل کر کام کرنے کے وسیع مواقع فراہم کرتے ہیں، ہماری جغرافیائی قربت تاریخ کا دھارا بدلنے کی …

اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان، ایران، چین ، ترکی، روس اور افغانستان ایسے ہمسائے، دوست اور برادر ممالک ہیں جن کا جغرافیہ ، مشترکہ اقدار و خیالات اور ایک جیسے حالات اپنے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے مل جل کر کام کرنے کے وسیع مواقع فراہم کرتے ہیں، ہماری جغرافیائی قربت تاریخ کا دھارا بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے ،دہشت گردی ایک ایسا مسئلہ ہے جس نے خطے کے کئی ممالک میں مسائل پیدا کیے ۔ پاکستان اس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے،دہشت گردی کے عفریت سے نمٹنے کے ضمن میں ہماری مسلح افواج خصوصی تجربہ اور مہارت رکھتی ہیں جس سے ہمارے ہمسایہ ممالک بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں، اس سلسلے میںہم اپنے تمام دوستوں کے ساتھ مخلصانہ تعاون کی پیشکش کرتے ہیں۔ اتوار کو 6ممالک کی پہلی سپیکر کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ خطے کے اہم ترین دوست اور برادر ممالک کے اسپیکرز کی میزبانی میرے لیے باعثِ مسّرت ہے ۔ میں اسلام آباد کی خوبصورت فضاوں میں دل کی گہرائی سے آپ سب کا خیر مقدم کرتا ہوں۔

مزید خبریں

Leave a Reply