صدر مملکت کی سابق گورنرسندھ کے صاحبزادے سے اظہار تعزیت

کراچی ۔ 20جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے خاتون اول کے ہمراہ جمعہ کو گورنر ہاوس میں سابق گورنر سندھ جسٹس(ر) سعید الزمان صدیقی کے صاحبزادے افنان صدیقی سے اظہار تعزیت کی۔ اس موقع پر قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج خان درانی بھی موجود تھے۔ ترجمان گورنر ہاﺅس کے مطابق صدر مملکت نے اللہ تعالی سے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر …

کراچی ۔ 20جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے خاتون اول کے ہمراہ جمعہ کو گورنر ہاوس میں سابق گورنر سندھ جسٹس(ر) سعید الزمان صدیقی کے صاحبزادے افنان صدیقی سے اظہار تعزیت کی۔ اس موقع پر قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج خان درانی بھی موجود تھے۔ ترجمان گورنر ہاﺅس کے مطابق صدر مملکت نے اللہ تعالی سے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ تعزیتی کتاب میں صدر مملکت نے اپنے تاثرات میں لکھا کہ ملک و قوم کے لئے جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی

مزید خبریں

Leave a Reply